شنگھائی کی سائنس ٹیکنالوجی کے حوالے سے باصلاحیت خواتین کی مدد کیلئے اقدامات

497

شنگھائی نے باصلاحیت خواتین کی مدد کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری کیا ہے تاکہ وہ سائنس و ٹیکنالوجی کی ایجادات میں اپنا اہم کردار ادا کرتی رہیں۔

ان میں باصلاحیت خواتین کی بین الاقوامی سائنس وٹیکنالوجی تنظمیوں میں نامزدگی، ان کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ، زچگی اور بیماری کے دوران ڈیڈلائن میں تاخیر کی اجازت دینے جیسے اقدامات شامل ہیں جو 17 مقامی اداروں میں شروع کئے گئے ہیں ان اقدامات سے خاص کر ان خواتین سائنسدانوں کو فائدہ ہوگا جو انٹی گریٹڈ سرکٹس، بائیومیڈیسن اور مصنوعی ذہانت کے میدانوں میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ان اقدامات میں صنفی مساوات پر بھی زور دیا جائیگا جس میں خیال رکھا جائے گا کہ سائنس و ٹیکنالوجی ایوارڈز پینل اور ٹیلنٹ پراجیکٹس میں خواتین ماہرین کا تناسب 25 فیصد سے کم نہ ہو۔

مقامی یونیورسیٹز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ وہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں خواتین کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد دیں۔