مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی جاری شوپیاں میں کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

438

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا جبکہ افواج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں اور کیمیائی مواد کا استعمال کرتے ہوئے رہائشی مکان کو بھی تباہ کر دیا ‘ دوسری جانب قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر کے میڈیا کو آپریشن کی کوریج سے روک دیا گیا۔

سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے چک چولان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے بھاری ہتھیاروں اور کیمیائی مواد کا استعمال کرتے ہوئے علاقے میں ایک رہائشی مکان کو بھی تباہ کر دیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔دریں اثنا قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو آپریشن کی کوریج سے روک دیا گیا۔ دوسری طرف  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع شوپیاں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے علاقے چولان کامحاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی جو آخری اطلاعات تک جاری تھی۔