پنجاب میں 16 ہزار اسکول ٹیچرز بھرتی کرنے کی منظوری

393

لاہور: وزیر اعلی پنجاب عُثمان بُزدار نے 16 ہزار اسکول ٹیچرز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلی پنجاب عُثمان بُزدار نے محکمہ اسکولز ایجوکیشن میں 16 ہزار اسکول ٹیچرز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے، محکمہ اسکولز ایجوکیشن اب جلد یہ بھرتی شروع کر رہا ہے۔

سیکریٹری اسکولز ایجوکشن غلام فریدکے مطابق یہ ٹیچرز گریڈ چودہ، پندرہ اور گریڈ سولہ میں بھرتی کئے جائیں گے۔ان کاکہناتھا کہ محکمہ اسکولز ایجوکیشن لاہورسمیت صوبہ بھر میں یہ بھرتی کرے گا،  محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے نئی بھرتی کرنے کیلئے تمام ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔