کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

475

کراچی: شہر قائد میں مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،  لوگ کلمہ طیبہ وردکرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1ریکارڈ کی گئی ہے اور گہر ائی 15کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 15کلومیٹر شمال کی جانب تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگرروڈ ، ملیرکینٹ، شارع فیصل، گلشن اقبال، گلستان جوہر، اسکیم 33اور نارتھ ناظم آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ کھلے میدان میں جمع ہوگئے اور استغفار کا ورد کرنے لگے، بعض مساجد سے اذانیں بھی دی گئیں۔