انسانی حقوق کا عالمی دن 10دسمبر کو منایا جائے گا

487

10دسمبر 2021 ء کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جموں وکشمیر لبریشن سیل کے تھنک ٹینک کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔جس میں صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مہمان خصوصی ہونگے۔سیمینار میں معروف اسکالرز مقبوضہ کشمیر میں عالمی انسانی حقوق اور انسانیت کے قوانین کی خلاف ورزیوں پر مقالے پڑھیں گے۔انسانی حقوق سے وابستہ شخصیات،دانشور،طلباء اور میڈیا پرسنز سیمینار میں شرکت کریں گے۔ تقریب صبح ساڑھے دس بجے دن شروع ہو گی۔