بھارتی  افواج کے بعدپولیس اہلکاروں کو بھی ناقص کھانے کی فراہمی

329

 بھارتی  افواج کے بعدپولیس اہلکاروں کو بھی ناقص کھانا فراہم کئے جانے کی باتیں منظر عام پر آنے لگیں ‘

چھتیس گڑھ پولیس کے کانسٹیبل نے ناقص کھانے کی ویڈیو ‘کیا ہم جانور ہیں’ کے کیپشن کے ساتھ وائرل ہوگئی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چھتیس گڑھ فورس کمانڈر نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق  بھارتی فورسز میں اہلکاروں کو دئیے جانے والے ناقص کھانے کا ایک مرتبہ پھر بھانڈا پھوٹ گیا، چھتیس گڑھ مسلح فورسز کا اہلکار ناقص کھانے کی ویڈیو منظر عام پر لے آیا۔

پولیس کانسٹیبل بٹو سانڈے نے ویڈیو اپنے کمانڈر کو شیئر کی تاکہ ناقص کھانے سے متعلق آگاہ کرسکے، لیکن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں 96 سیکنڈ کی ویڈیو میں مچھلی، کڑی دکھائی اور کہا کہ یہ کھانا دیا گیا ہے ہمیں، یہ کھانا ہے یا ابلا ہوا پانی۔ 

کانسٹیبل کا کہناتھاکہ کیا میس کمانڈر اپنے گھر میں بھی وہی کھانا کھا رہا ہے؟ ہم اپنے وطن کیلیے خدمت کررہے ہیں، کیا ہم جانور ہیں؟۔  کانسٹیبل نے کہا کہ ہم صرف گزارش کررہے ہیں کہ ہمیں وہ کھانا فراہم کیا جائے جو افسران اپنے گھروں میں کھا رہے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چھتیس گڑھ فورس کمانڈر نے تحقیقات کا حکم دیدیا۔