آگرہ‘پاکستانی فتح کا جشن منانے والے  کشمیری طالب علموں کے عدالتی ریمانڈ میں 20 دسمبر تک توسیع

281

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ کی ایک عدالت نے تین کشمیری طالب علموں کے عدالتی ریمانڈ میں 20 دسمبر تک توسیع کر دی ہے جنہیں رواں سال اکتوبر میں ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے ایک میچ میںبھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پرجشن منانے اور پاکستان کے حق میں پوسٹس شیئر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد یوسف، عنایت الطاف شیخ اور شوکت احمد گنائی کو جو آگرہ کے راجہ بلونت سنگھ انجینئرنگ کالج کے طالب علم ہیں، میچ کے ایک دن بعد 25 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔آگرہ پولیس نے ان کے خلاف تعزیرات ہندکی مختلف دفعات اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ جب انہیں عدالت میں پیش کیا جا رہا تھا تو انتہا پسند ہندوو ¿ں نے ان پرحملہ کیا اور آگرہ میں وکلائکی مختلف تنظیموںنے ان کی نمائندگی کرنے سے انکار کیاہے۔ دریں اثناء الہ آباد ہائی کورٹ نے مقدمے کی آگرہ سے متھورامنتقلی کے لیے طلبا کی درخواست پر سماعت کی اگلی تاریخ 10 دسمبر مقرر کی ہے۔ مقدمے کی منتقلی کے لئے متھورا کے ایک وکیل مدھوون دت چترویدی نے درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مو ¿کلوں کے تحفظ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے جن پر اس سے قبل عدالت کے احاطے میں حملہ کیا گیا ہے۔