پنجاب کے دیہات میں 500 پلے گرا ونڈز تیار کیے جائیں گے، عثمان بزدار

271

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے  کہ پنجاب حکومت صوبے کے دیہات میں پلے گراونڈز بنا رہی ہے، رواں برس دیہات کی سطح پر 500 پلے گراونڈز تیار ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نچلی سطح پر کرکٹ کے فروغ اور گرانڈز کی تعداد بڑھانے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبے کے دیہات میں پلے گراونڈز بنا رہی ہے، رواں برس دیہات کی سطح پر 500 پلے گرانڈز تیار ہوجائیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گراونڈز میں کرکٹ کے ساتھ دیگر کھیلوں کی سہولت بھی دی جائے گی، پنجاب میں کرکٹ کے 2 نئے ہائی پرفارمنس سینٹرز بنائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلی نے صوبائی وزیر کھیل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی، کمیٹی کرکٹ کے فروغ اور گرانڈز کی تعداد بڑھانے کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔