ضم قبائلی اضلاع اسپورٹس فیسٹیول شروع گیا

188

پشاور (جسارت نیوز) ڈائریکٹوریٹ اسپورٹس ضم اضلاع کے زیر اہتمام ضم اضلاع قبائلی سپورٹس شروع ہوگیا، رنگا رنگ تقریب میں صوبائی وزیر ریلیف، بحالی وآباد کاری اقبال وزیر نے افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اسفندیار خٹک، ڈائریکٹر اسپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ، ڈائریکٹریس اسپورٹس رشیدہ غزنوی، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس عزیز اللہ،ڈائریکٹر ایک ہزار سہولیات کھیل پراجیکٹ مراد علی مہمند، ڈائریکٹریس اسپورٹس رشیدہ غزنوی،ڈپٹی ڈائریکٹر عزیزاﷲ، ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ، ایڈمن آفیسر شاہ فیصل ،اے ڈی ایڈمن ضم اضلاع اسپورٹس اعوان حسین ڈسٹرکٹ اسپورٹس رافسران راحد گل ملاگوری، نور اللہ وزیر، کوچز عامر اقبال، محمد عمران سمیت کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا، ضلع خیبر کے غزالی پبلک اسکول اور روشن پبلک سکول طلباء نے پریڈ اور ڈرل کا مظاہرہ کیاجبکہ صوبائی وزیر اقبال وزیر، ڈائریکٹر اسپورٹس پیر عبداللہ شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن اعوان حسین سمیت دیگر نے روایتی رقص اتنڑ میں حصہ لیا۔ فیسٹیول میں ضم اضلاع سے تین ہزار سے زائد اتھلیٹس 17 مختلف گیمز اتھلیٹکس ، والی بال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن ، باکسنگ، بیس بال، باڈی بلڈنگ، کرکٹ، فٹبال، ٹیبل ٹینس، جمناسٹک، ہاکی، جوڈو، کبڈی ، تائکوانڈو،ووشو اور ویٹ لیفٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔