نیو ایرا کیری ایشن کے تحت اسپورٹس گالا کا انعقاد

296

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیوایرا کیری ایشن کے زیر اہتما م اور محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے شہر کے مختلف کھیلوں کے مراکز پر اسپورٹس گالا منعقد کیا گیا۔ نوجوانوں نے ایتھلیٹکس ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، کراٹے، رسہ کشی میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ اقبال نگر اسکول منگھوپیر میں ہونے والے اوپن کراٹے چمپیئن شپ میں فیصل خان نے پہلی حاصل کی۔ صابر علی دوسرے کامران حسین تیسرے نمبر پر رہے۔ ٹیبل ٹینس میں چوہدری رحمت علی اسکول کی ٹیم چمپیئن بنی۔ شاہین سکینڈر اسکول ملیر نے دوسری اور اقبال نگر اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ رسہ کشی میں ابراہیم علی بھائی اسکول اورنگی نمبر 10 نے معرکہ سر کیا۔ الفیصل ہائی اسکول نے دوسری اور پبلک اسکول نارتھ کراچی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بیڈمنٹن میںجناح یونیورسٹی برائے خواتین ناظم آباد نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مہمان خصوصی نیو ایرا کیری ایشن کے بانی سید محمد آصف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔