فڈریشن انتخابات ، یو بی جی کی شکست اور بزنس مین پینل کے جیتنے کا امکان

331
کراچی کی معروف کاروباری شخصیت ثاقب فیاض مگوںبزنس مین پینل میں واپسی کا اعلان کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یوبی جی کی شکست اور بزنس مین پینل کے جیتنے کا امکان تفصیلات کے مطابق کراچی کی معروف کاروباری شخصیت ثاقب فیاض مگوں اپنے21ساتھیوں کے ہمراہ بزنس مین پینل( بی ایم پی)میںواپس آگئے ہیں جس سے یو بی جی کو بڑا دھچکا لگا ہے اور فیڈریشن کے انتخابات 2022میں بزنس مین پینل کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے اس کے ساتھ ہی بی ایم پی کی بڑے مارجن سے کامیابی کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔ثاقب فیاض مگوں کا شمار بزنس مین پینل کے قیام کے وقت بانیوں میںہوتا ہے اورانہیں بزنس کمیونٹی میں ایک خاص مقام حاصل ہے اور وہ تاجر برادری کے ہردلعزیز رہنما تصور کیے جاتے ہیں۔ ثاقب فیاض مگوں نے اپنی رہائش گاہ پرچیئرمین بی ایم پی میاںانجم نثار ، خرم سعید اور دیگر بی ایم پی قیادت کے اعزاز میں استقبالیہ کے موقع پر بزنس مین پینل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا بزنس مین پینل ہی بزنس کمیونٹی کی حقیقی آواز اور میرا حقیقی گھر ہے۔ ان کا کہنا تھا میاں انجم نثار،حاجی غلام علی ، ناصر حیات مگوں،خواجہ شازیب اکرم نے جس محنت اور لگن سے ایف پی سی سی آئی میں کام کروائے وہ قابل تحسین ہیں۔چیئرمین بی ایم پی میاںانجم نثار نے کہا کہ ثاقب فیاض مگوں مشکل وقت میں ہمارے ساتھی رہے ہیں ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں اوربی ایم پی کے پہلی بار ایف پی سی سی آئی میں برسراقتدارآنے میںثاقب فیاض مگوں کا کردار انتہائی اہم رہا اور ہم پرامید ہیں کہ وہ اس بار بھی بی ایم پی کی جیت کی روایت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔