کاروباری حصص میں تیزی ، انڈیکس میں 500 پوائنٹس ، سرمائے میں 97ارب کا اضافہ

146

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس500پوائنٹس کے اضافے سے 43800پوائنٹ پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں97ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ،کاروباری تیزی کے سبب 71.18فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،پیٹرولیم ،فوڈز ،آئل اینڈ گیس سیکٹرز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 43300،
43400،43500،43600،43700
اور 43800پوائنٹس کی 6بالائی حدیں عبور کر نے میں کامیاب رہا منگل کو کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 572.72پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 43280.77 پوائنٹس سے بڑھ کر 43853.49 پوائنٹس ہو گیا اسی 228.44 پوائنٹس کے اضافے کے ایس ای 30انڈیکس 16777.44 پوائنٹس سے بڑھ کر 17005.73 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29620.88پوائنٹس سے بڑھ کر30010.45پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں97ارب 55 کروڑ 63لاکھ 40ہزار56روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 74 کھر ب 18 ارب 46 کروڑ 21 لاکھ 84 ہزار 389 روپے سے بڑھ کر 75 کھرب 16 ارب 1 کروڑ 85 لاکھ 24 ہزار 445 روپے ہو گیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو8ارب روپے مالیت کے 22 کروڑ93لاکھ78ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو6ارب روپے مالیت کے 17 کروڑ 69 لاکھ13ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر347کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 247کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 82 میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا کاروبار کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 2 کروڑ70لاکھ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1 کروڑ 57 لاکھ ،ٹریٹ کارپوریشن 1کروڑ 47 لاکھ ،حیسکول پیٹرول 1کروڑ13لاکھ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ 99لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔