کاروباری برادری کویو بی جی کی چھتری کے نیچے متحدکیا،افتخار علی ملک

267
چیئرمین یوبی جی افتخار ملک سے ملاقات کے موقع پر امیدوار نائب صدر برائے ایف پی سی سی آئی الیکشن ملک سہیل کا فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اوریونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں تجارتی نمائندہ اداروں کی جانب سے یو بی جی کی حمایت واضح کررہی ہے کہ 30دسمبر2021 کو ہونے والے فیڈریشن چیمبر الیکشن میں یو بی جی کو کامیابی حاصل ہوگی ، یو بی جی قیادت نے اپنی بہترین پرفارمنس سے ،اپنے کردار اور کام کے ساتھ ملک بھر کی کاروباری برادری کا دل جیت لیاہے،ہم نے کاروباری برادری کوایک چھتری کے نیچے جمع کیا تاکہ فیڈریشن میں موجود موجودہ برسراقتدار گروپ کی پیدا کردہ خامیوں کو دور کرکے اس قومی تجارتی نمائندہ ادارے کو ایک بار پھرسے مضبوط بنایا جاسکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہاریو بی جی کی جانب سے نامزد کردہ اسلام آباد سے امیدوار نائب صدر برائے ایف پی سی سی آئی الیکشن ملک سہیل حسین ،سینئر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ/ سپریم کورٹ ملک غلام صابر اور وقار احمد میاں سے ملاقات کے دوران کہی۔افتخار علی ملک نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ نے کہا کہ 30 دسمبر 2021 کو ہونے والے ایف پی سی سی آئی انتخابات کے لیے یو بی جی نے ایک جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے اورذاتی مفادات کے خواہشمند افراد کو اب گھرجانا ہوگا، ہم نے 40سال سے زائد کا عرصہ تجارتی سیاست کو دیا ہے اور کوئی بھی ایک فرد ہم پر منفی انداز میں انگلی نہیں اٹھا سکتا کیونکہ ہم نے کبھی ذاتی فائدے نہیں اٹھائے اور نہ ہی ڈرائننگ روم کی سیاست کو اپنایا ہے۔