امریکا پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم کے وفد کی فیڈریشن کے صدر سے ملاقات

241
صدر امریکا پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم شیخ امتیاز حسین صدرFPCCIناصرحیات مگوں کو شیلڈ پیش کررہے ہیں

اکراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکا پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم کے ایک وفد نے صدر شیخ امتیاز حسین کی سربراہی میں فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ناصر حیات مگوں کی دعوت پر فیڈریشن ہاؤس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران امریکا پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم مینجمنٹ نے فیڈریشن کے صدر کو اپنے حالیہ دورہ امریکا کے حوالے سے بریفنگ دی اور موجودہ اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا صدر فیڈریشن ناصر حیات مگوں نے امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے امریکا پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم کی کاوشوں کو سراہا۔ وفد میں شریک گلوبل سیکرٹری جنرل و شریک بانی سید ناصر وجاہت، نعمان احمدانی صدر رئیل اسٹیٹ، ایس وی پی عبدالکریم آڈھیا، صدر غیاث احمدانی، صدر انجینئرنگ اینڈ بی ڈی، احسن محنتی ممبر ایڈوائزری بورڈ AMPAK اور حنین ایڈوائزری بورڈ بھی شریک تھے۔ ناصر حیات مگوں صدر FPCCI نے امریکا پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم سے درخواست کی کہ مالی سال کے بجٹ کے لیے سیکٹرز کے لحاظ سے سفارشات تیار کریں جنہیں وہ چیئرمین ایف بی آر کے آئندہ فیڈریشن کے دورے کے موقع پر چیئرمین کے سامنے رکھیں گے۔