ٹھٹھہ ،پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن جاری

212

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر گھٹکا ماوا مافیا کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ روز بروز جاری متعدد وارداتوں میں ملوث عادی ملزم گرفتار پستول اور موٹر سائیکل برآمد ۔ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں پولیس کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ایس ایچ او و سب انسپکٹر تھانہ ساکرو گل حسن کچھار اور اے ایس آئی شنیر احمد ڈاوچ نے معہ اسٹاف کے دوران اسنپ چیکنگ گھارو تا ساکرو ملکہ واہ اسٹاپ کے قریب کارروائی کرکے ڈکیتی رہزنی چوری اور سنگین قسم کی وارداتوں میں ملوث عادی ملزم علی عرف علی حسن بوبک کو پستول اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے تھانہ ساکرو پر مقدمہ درج کرلیا ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے ملزم سے تفتیش جاری ہے پولیس کی کامیاب کارروائی پر ساکرو اور دیگر علاقوں کی سماجی سیاسی مذہبی جماعتوں شہریوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان ایس ایچ او و سب انسپکٹر گل حسن کچھار اور اے ایس آئی شنیر احمد ڈاوچ اور تمام پولیس پارٹی کو مبارکباد پیش کی ہے۔