ڈی سی سکھر کی زیر صدارت اجلاس

175

سکھر (نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر جاوید احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ سکھر کے ویلفیئر آفیسر اور سابق فوجیوں کی سالانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ سکھر میجر ریٹائرڈ عظیم اختر نے سپاس نامہ ، ایک سالہ محکمانہ کارکردگی اور سابق فوجیوں کو درپیش مسائل پیش کیے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سابق فوجیوں، بیواہوں اور شہداء کے لواحقین کے مسائل اور فلاحی امداد سرانجام دینے کے لیے ہمارا دفتر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ ہر وقت کوشاں ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے سابق فوجیوں اور بالخصوص شہداء کے لواحقین کے لیے ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ آئندہ ہر ایونٹ میں شہداء کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔