جئے سندھ کی ریلی میں پاکستان مخالف نعرے لگانے پر مقدمہ درج

230

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) سندھ کے ثقافتی دن پر جئے سندھ کی ریلی میں پاکستان کے خلاف نعرے لگانے پر انسپکٹر حلیم پٹھان کی مد عیت میں تھانہ سیکشن اے پر گناہ نمبر 160کے تحت 20 نامعلوم افراد سمیت 6 نامزد افراد پر 149، 147، 123a پی پی سی کے تحت مقد مہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں محمد اکرم پنہور، حبیب اللہ باغی کالرو، وقار بوزدار،واجد سومرو،سونو بھیل اور شاہ زیب کو نامزد کیا گیا ۔پولیس نے گر فتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شر وع کر دیا ۔