ن لیگ کا پی پی پر ووٹ خریدنے کا الزام لگانا خفت مٹانے کی کوشش ہے ،نوشاد سونارو

166

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)لاہور کے بہادروں نے بہادروں اور شہیدوں کی پارٹی کو ووٹ دیکر عزت دی جبکہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹروں کو عزت دینا بھی سیکھیں۔ ن لیگ کی طرف سے پیپلزپارٹی پر ووٹ خریدنے کا الزام لگانا خفت مٹانے کی کوشش ہے ۔ان خیالات کا سابقہ ضلعی انفارمنس سیکرٹری پی پی پی رازق ڈنو سونارو کے فر زند نوشاد سموں سونارو نے اپنی رہائش گاہ پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی رہنمائی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کی قیادت فتح عوام کی ہوگی اوراین اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی سیاسی اور اخلاقی برتری حاصل کرچکی ہے پی ٹی آئی شکست کے خوف سے میدان چھوڑ کر بھاگ گئی اور آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں بلکہ عوام کی بد دعائیں ملیں گی ۔