میرپورخاص،ٹریفک بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا

199

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)ٹریفک بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ، ٹریفک اہلکار ڈیوٹی ادا کرنے کے بجائے گپ شپ میں مصر وف نظر آتے ہیں، سٹرک کے درمیان کھڑے رکشے نظر انداز ، عمرکوٹ روڈ پر غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈ قائم، پیدل چلنے والے راہگیروں خواتین بزرگ بچوں اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص شہر کے علاقوں بلدیہ سینٹر ایم اے جناح روڈ پوسٹ آفس چوک سول اسپتال روڈ عمرکوٹ روڈ مدینہ مسجد روڈ سندھڑی روڈسمیت دیگر جگہوں پر ٹریفک بحران نے سنگین صورتحال اختیار کرلی ٹریفک کی روانی برُی طرح سے متاثر ہونے میں جہاں رکشے اور ٹھیلے والوں کا قصور ہے وہی پرٹریفک اہلکار بھی اس مسئلے میں برابر کے شریک ہیںبلدیہ شاپنگ سینٹر ہو سول اسپتال روڈ یا کوئی دوسری جگہ ہر جگہ ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے 12سے زائد ٹریفک اہلکار ان جگہوں پر دن بھر یہاں کھڑے نظر آتے ہیں جو ڈیوٹی ادا کرنے کے بجائے صرف گپ شپ کرتے ہیں یا ہاتھ سے اس طرح اشارہ کرتے ہیں جسے کوئی کبوتر باز اپنے کبوتر اُڑتے ہیں ان ٹریفک اہلکاروں کی موجودگی میں سٹرکوں کے درمیان رکشے کھڑے سواری کا انتظار کرتے ہیں جس کی وجہ سے پید ل چلنے والوں اور ٹریفک بری طرح جام ہو جاتی ہے مگر یہ نا اہل اہلکار رکشے اور وہاں کھڑی کار وں کو ہٹانا اپنا فرض نہیں سمجھتے ہیں صرف وسل بجا بجا کر اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں بعض اہلکاروں کی جسامت سے ایسے لگتا ہے کہ وہ صدیوں کے بیمار ہوں اور انہیں زبردستی کھڑا کر دیا گیا ہو جن سے نہ ڈیوٹی دی جاتی ہے اور نہ کوئی رکشہ والا چھوٹی بات پر سٹرک کے درمیان سے ہٹنے کو تیار نظر آتا ہے جس کے سبب ٹریفک کی روانی آئے روز متاثر رہتی ہے۔ شہریوں نے ایس ایس پی میرپورخاص چودھری اسد علی سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ جگہوں پر چاک و چوبند اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔