انڈونیشیا : آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتیں 34 ہوگئیں

289
جکارتا: انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے باعث کھدائی کی مشین دھنسی ہوئی ہے‘ چھوٹی تصویر امدادی کارروائیوں کی ہے

جکارتا(انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں 3روز قبل آتش فشاں پھٹنے سے دہکتے ہوئے لاوے نے رہائشی علاقے میں داخل ہو کر بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ، جس میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے ماؤنٹ سمیرو کا آتش فشاں پھٹ گیا تھا جس سے نکلنے والے ہزاروں فٹ بلند دھوئیں نے سورج کو ڈھانپ لیا اور دن تاریکی میں ڈوب گیا۔ امدادی کاموں کے دوران اب تک لاوے کی راکھ سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔