آسٹریا : نئے چانسلر کارل نیہامر نے حلف اٹھالیا

338
ویانا: آسٹریا کے نئے چانسلر کارل نیہامر (بائیں جانب )اپنے عہدے کا حلف اٹھارہے ہیں

ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریا کے سابق وزیر داخلہ کارل نیہامر نے ملک کے نئے چانسلر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ وہ اس منصب کے ساتھ ساتھ قدامت پسند سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کی سربراہی بھی کریں گے۔ کارل نے یورپی یونین کے رکن ملک آسٹریا کے نئے چانسلر کا حلف اٹھایا ہے۔ کارل نیہامر سے قبل الیگزینڈر شالن بیرگ نے 2ماہ تک آسٹریا کے چانسلر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے ، جب کہ ان سے قبل سباستیان کرس آسٹریا کے چانسلر تھے۔