جرمنی: نئی حکومت کے قیام کے معاہدے پر دستخط

124

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی)، گرین پارٹی اور فری ڈیموکریٹک پارٹی (ایف ڈی پی) نے نئی حکومتی اتحاد پر دستخط کر دیے ۔ اس طرح نئی وفاقی حکومت کی تشکیل کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ دارالحکومت برلن میں اس اتحاد کے معاہدے پر دستخط نے اب رواں ہفتے نئی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کر دی ہے۔ ستمبر کے آخر میں ہونے والے انتخابات کے بعد ایس پی ڈی، گرین پارٹی اور ایف ڈی پی کے مابین بات چیت کا سلسلہ جاری رہا۔ تینوں جماعتوں کی کچھ اہم شرائط پر اتفاق ہونے کے بعد اب سہ فریقی حکومت کا قیام یقینی ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں آج جرمن پارلیمان میں ملک کے چانسلر کو منتخب کرنے کے لیے ووٹنگ کی جائے گی۔