میر شکیل کی بریت کی درخواست پر 4 جنوری کو وکلا سے دلائل طلب

126

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی احتساب عدالت نے پلاٹوں کے غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں نجی اخبار کے مالک میر شکیل کی بریت کی درخواست پر وکلا کو 4 جنوری کو دلائل کیلیے طلب کرلیا۔ احتساب عدالت کے جج اسد علی نے میر شکیل و دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس کی سماعت کی۔ میر شکیل عدالت میں پیش ہوئے، حاضری مکمل کروائی اور عدالت سے استدعا کی کہ دسمبر میں بیٹے کی شادی ہے، کیس کی سماعت کیلیے لمبی تاریخ دی جائے۔ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے میر شکیل کی بریت کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی اور عدالت کو بتایا کہ میر شکیل نے پبلک آفس ہولڈرز سے ساز باز کرکے جوہر ٹائون میں پلاٹ الاٹ کروائے۔ میر شکیل الرحمان کے وکیل نے کہا کہ نیب آرڈیننس میں دوسری اور تیسری ترمیم کے تحت ملزموں نے بریت کی درخواست دائر کی ہے۔