سندھ ہائیکورٹ ،ایئرپورٹ سے لاپتا ابراہیم علی کی بازیابی کا حکم

131

کراچی (کورٹ رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ائر پورٹ سے لاپتا شہری ابراہیم علی کی بازیابی کا حکم دے دیا اور آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 12 جنوری کو رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 3 دسمبر کو صبح 4 بجے میرا بھائی ابراہیم علی اپنے دوست ریحان سومرو کو لینے کراچی ائر پورٹ گیا تھا‘ میرا بھائی کسی جرائم پیشہ سرگرمی میں ملوث نہیں ہے جس گاڑی میں میرا بھائی کراچی ائر پورٹ گیا تھا‘ اس کا ٹریکر بھی بند جا رہا تھا‘میرے بھائی کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔ واضح رہے کہ 5روز قبل جرمنی سے کراچی پہنچنے والا نوجوان ریحان عطا اللہ کراچی ائر پورٹ سے لاپتا ہوگیا‘ریحان کے والد نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے آیاتھا۔