جنسی ہراسگی کیس: سی ای اوکے الیکٹرک کی درخواست مسترد

280

 کراچی(کورٹ رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کی سابق ملازمہ مہرین عزیز کو ہراساں کرنے کے کیس میں محتسب اعلیٰ کے جاری نوٹس کے خلاف سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی اور رضوان ڈالیا کی درخواست مسترد کردی‘ اور انہیں محتسب اعلیٰ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ہراسگی کا قانون دوران ملازمت خواتین کا تحفظ یقینی بناتا ہے‘ مہرین عزیز کا الزام دوران ملازمت ہراسگی کا ہے اس لیے محتسب کو کارروائی کا اختیار ہے‘ کے الیکٹرک بین الصوبائی ادارہ نہیں‘ صوبائی محتسب کے دائرہ کار میں آتا ہے‘ مہرین عزیز نے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی و دیگر کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مونس علوی دوران ملازمت انہیں جنسی و ذہنی طور پر ہراساں کرتے رہے ہیں۔