پشاور، سی این جی اسٹیشنزسہ پہر 4 بجے کے بعد بند کرنے کافیصلہ

188

پشاور(اے پی پی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت سی این جی ایسوسی ایشن اور محکمہ سوئی گیس حکام کے مابین اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیاگیاکہ صبح 9 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک 7 گھنٹے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کی جائیگی جبکہ سہ پہر 4 بجے سے صبح 9 بجے تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی یہ فیصلہ 8 دسمبر سے 7جنوری تک کے لیے ہے۔