نیب بلوچستان‘ کرپٹ عناصرسے5کروڑ روپے کے چیک وصول کرکے جمع کرادیے

158

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) نیب بلوچستان نے کرپٹ عناصر سے کرپشن کے ذریعے لوٹے گئے5 کروڑ44 لاکھ روپے کے چیک وصول کرکے حکومت بلوچستان کے حوالے کردیے ہیں۔ ریکور شدہ رقم کے چیک ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان نے چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کو نیب بلوچستان آفس میں ایک پر وقار تقریب کے دوران حوالے کیے۔ سپرد کی گئی رقم محکمہ فشریز، مال، خوراک اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کے کرپٹ افسران اور ماتحت عملے سے گزشتہ چند ماہ کے دوران مختلف کیسز کی تحقیقات کے نتیجے میں ریکور کی گئی۔