صوبائی مشیر اعجاز جاکھرانی کی ضمانت میں 12 جنوری تک توسیع

205

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زاید اثاثے بنانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق ریفرنس میں صوبائی مشیر برائے جیل خانہ اعجاز حسین جاکھرانی کی ضمانت میں 12 جنوری 2022ء تک توسیع کردی۔ نیب حکام کا کہنا تھا کہ اعجاز حسین جاکھرانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر تحقیقات جاری ہیں۔ درخواست ضمانت کی سماعت ریفری جج جسٹس ندیم اختر پر مشتمل سنگل بینچ نے کی‘ 2 رکنی بینچ میں اختلاف کی وجہ سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے درخواست ضمانت ریفری جج کو سماعت کے لیے ارسال کی تھی۔