آغا سراج دارنی کے پروڈکشن آرڈر جاریآج فنانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے

221

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیکر سندھ اسمبلی اور چیئرمین فنانس کمیٹی آغا سراج درانی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے گئے، جس میں متعلقہ اداروں کو آج آغا سراج درانی کو سندھ اسمبلی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کی فنانس کمیٹی کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت چیئرمین فنانس کمیٹی آغا سراج درانی کریں گے۔