ٹریفک حادثات و واقعات میں معصوم بچی سمیت 5 جاں بحق

471

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں حادثات و واقعات میں معصوم بچی سمیت 5افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 7افراد زخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود سلطان آباد بنگش ہائوس کی دوسری منزل کے فلیٹ سے دو دن پرانی پولیس اہلکار 50سالہ ضمیر بٹ ولد نواب بٹ کی لاش ملی ،متوفی تھانہ نبی بخش میں تعینات تھا ،متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد سرد خانے منتقل کر دیا تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی ،ابتدائی طورپر موت طبعی معلوم ہوتی ہے۔ بلدیہ اتحاد ٹاؤن ابو ہریرہ ؓ مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں 33سالہ اثرات ولد ایوب جاںبحق ہوگیا ،جاں بحق ہونے والے شخص کو ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔بلدیہ مشرف کالونی مدینہ ہوٹل کے قریب گٹرمیں گرکر ایک بچی جاںبحق ہو گئی ،جسے اہل محلہ نے باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا ،اسپتال میں متوفیہ کی شناخت 4سالہ نبیہ دخترنور محمد کے نام سے ہوئی ،ورثابغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے،فیڈرل بی صنعتی ایریا تھانے کی حدود ایف۔بی۔ایریا بلاک16یوسف پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں28 نوجوان جاںبحق ہو گیا،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کے پا س سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہو سکے ،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش سرد خانے میں رکھوادی ہے،منگھوپیر ناردرن بائی پاس عباس کٹ کے قریب ٹریفک حادثہ50سالہ شخص جاں بحق ہو گیا،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق متوفی سڑک عبور کر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا،پولیس نے لاش سرد خانے میں رکھوادی ہے،ادھر سپر ہائی وے جنجال گوٹھ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے 28سالہ سعید محمد ولد سراج زخمی ہوگیا ۔