پولیس اوررینجرز نے قصبہ کالونی سے انتہائی مطلوب ڈکیت پکڑلیا

216

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) رینجرز و پو لیس نے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی سے انتہائی مطلوب ڈکیت ملزم ریحان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے مبینہ مقابلے اور ایک چھاپا مار کارروائی میں کراچی میں کاریں چوری کرنے والے سب سے بڑے نیٹ ورک کھوکھر گروپ اورایک بین الصوبائی گروہ کے سر غنہ سمیت 13ملزمان کو گرفتار کرکے 8کاریں اور13 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔ اے وی ایل سی نے کرا چی پو لیس کو انتہائی مطلوب کراچی سے کاریں چوری کر کے پنجاب میں فروخت کر نے والے فیصل آبادی گینگ کے سرغنہ رستم علی کو اسکیم 33، نزد مویشی منڈی علاقہ تھا نہ سچل سے پو لیس مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتارکر لیا۔اے وی ایل سی کی ایک اور کارروائی میںکاراور مو ٹر سا ئیکل چوری میں ملوث 12ملزمان گرفتار ، 7 مسروقہ کاریں اور 13 موٹر سائیکلیں بر آمد ہوئیں۔