کوروناکے 3مریض جاںبحق،158نئے کیس رپورٹ

272

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 مریض انتقال کرگئے جبکہ 158 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور142 افراد صحت یاب ہوئے ۔ صوبے کے 158 نئے کیسز میں سے 31 کا تعلق کراچی سے ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں10855 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں158 نئے کیس سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا1.5 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 7630 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 6827535 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور476038 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 142 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔