نیوکراچی، موزے کی فیکٹری میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا

277

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی کے باعث نیو کراچی میں موزے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔نیو کراچی میں موزے بنانے والی فیکٹری میں ساڑھے تین بجے کے قریب آگ لگی۔ ابتدائی طور پر دو گاڑیاں پہنچیں، بعد میں مزید پانچ فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا۔فیکٹری میں آگ بجھانے کا کوئی انتظام موجود نہیں تھا۔ ایمرجنسی ایگزٹ بھی نہیں تھا، دیواریں توڑ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیا اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔آخری اطلاعات تک فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری تھا۔ فیکٹری میں بڑی تعداد میں وولن، کاٹن اور پولیسٹر کے موزے اور دھاگے موجود ہیں۔