آرمی چیف سے بحرین کی کنگ حماد یونیورسٹی اسپتال کے کمانڈر کی ملاقات

263

راولپنڈی (صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کی کنگ حماد یونیورسٹی اسپتال کے کمانڈر میجر جنرل ڈاکٹر شیخ سلمان بن عطیہتہ اللہ الخلیفہ کی جی ایچ کیو میں ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور کورونا کے خاتمے کیلیے پاکستانی عزم پر تبادلہ خیال ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، مضبوط دفاعی، سفارتی اور معاشی تعلقات ہماری ترجیح ہیں۔ آرمی چیف نے کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اور ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز اسلام آباد کی بلڈنگ میں بحرینی سپورٹ کو سراہا، کمانڈر شیخ سلمان نے کورونا پرقابو پانے کیلیے، افعانستان کی صورتحال اور علاقائی امن و استحکام میں پاکستانی کردار کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے ہر سطح پر سفارتی تعاون کی مزید بہتری کیلیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔