گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کا تعمیراتی قوانین پر تبادلہ خیال

249

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ترجمان سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔ ملاقات میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، صوبے کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کے لیے باہمی تعلقات کے فروغ سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریگولرائزیشن آف کنسٹرکشن آرڈیننس 2021ء سے متعلق تحفظات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔