ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے  9  دسمبر کو منایا جائیگا

864

  پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد بدعنوانی کا عالمی دن  ’’ ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے  ‘‘  9  دسمبرجمعرات کو منایا جائے گا،اس دن کے منانے کا مقصد بد عنوانی کے خاتمے کیلئے لوگوں میں شعور و آگہی پیدا کرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میںسماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کرپشن کے ذریعے معاشرے میں پیدا شدہ خرابیوں پر روشنی ڈالیں گے جبکہ پرنٹ و الیکٹرانکس میڈیا کے ذریعے بھی کرپشن کے خلاف خصوصی رپورٹس شائع اورپروگرام نشر کیے جائیں گے۔

اسکولوں،کالجز،سرکاری عمارات اور تمام اہم مقامات پر کرپشن کے خلاف بینرز آویزاں کرکے لوگوں میںبدعنوانی کے خلاف آگاہی پیدا کی جائے گی۔