وزیر ریلوے کاٹرین روک کردہی خریدنے کا نوٹس، ڈرائیور اوراسسٹنٹ معطل

715

اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے لاہور میں کاہنہ کاچھا ریلوے اسٹیشن کے قریب اسسٹنٹ ڈرائیور کی ٹرین روک کردہی خریدنے کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا اور ٹرین ڈرائیور رانا شہزاداوراسسٹنٹ ڈرائیورافتخارحسین کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر ریلوے  کا کہنا تھاکہ اس طرح کے واقعات برداشت نہیں کیے جائیں گے، پاکستان ریلوے قومی امانت ہے، ذاتی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

خیال رہے کہ لاہور میں کاہنہ کاچھا ریلوے اسٹیشن کے قریب اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے بازار چلا گیا تھا جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔