محکمہ موسمیات کی 15 دسمبر کے بعد بارشوں کی پیش گوئی

426

لاہور: محکمہ موسمیات نے رواں ماہ 15 دسمبر کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے دیگر مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 15 دسمبر کے بعد ہونے والی بارشوں سے نہ صرف درجہ حرارت میں کمی واقعہ ہوئی بلکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان تاہم 15 دسمبر تک شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سیننٹی گریڈ رہ سکتا ہے رات کے اوقات کار میں درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

 محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ روز لاہور شہر بدستور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں رہا جس کے نتیجے میں شہر کا ائیرکوالٹی انڈیکس کی شرح 365 ریکارڈ کی گئی۔