پنجاب بھر کے گرلز اسکولوں میں مرد افسران کا داخلہ بند

461

محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری گرلز اسکولوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (مرد) کی جانب سے کی جانے والی اسکولوں کی انسپکشن پر پابندی عائد کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے یہ پابندی مرد افسران کی جانب سے گرلز اسکولوں کی انسپکشن کے باعث خواتین اساتذہ کو ہراساں کئے جانے کے واقعات میں اضافے کے بعد عائد کی ہے اور حکم دیا ہے کہ آئندہ گرلز اسکولوں کی انسپکشن کے لئے مرد افسران کی بجائے خواتین افسران کو بھیجا جائے گا۔

شہریوں کی جانب سے اس اقدام کو سراہایا گیا ہے، شہریوں کا کہنا تھا کہ خواتین کی عزت وتکریم کے لیے اس طرح کے اقدامات کرنا ضروری ہوگیا ہے، یونیورسٹیز میں بھی کچھ ایسا ہی نظام قائم کیا جائے۔