روزگار کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے لیبر فورس سروے  کرانے کا فیصلہ

399

اسلام آباد:وفاقی  حکومت  نے  روزگار کی  صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے لیبر فورس سروے  کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے کرونا کی عالمی وباء کے دوران معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بے روزگار ہونے والے20.6ملین افراد میں سے 80فیصد سے زائد کے دوبارہ برسر روزگار وہونے کا دعوی کیا ہے۔

وزات پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے مطابق  تحریک انصاف کی حکومت نے صرف ایک سال میں  2.32 ملین اسامیاں پیدا کیں، دستاویزات میں مذکورہ اسامیوں پر بھرتیوں کی تفصیلات واضح نہیں کی گئیں،وزات کے مطابق   پہلی بار ضلعی سطح روزگار کی حقیقی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے لیبر فورس سروے کروا رہی ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے منشور میں ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا جس کے حوالے سے حکومت کو شدید تنقید کا بھی سامنا رہتا ہے ،پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال میں جہاں بیروزگاری میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔