یوم پاکستان پر لانگ مارچ کی کال دینا ناقابل فہم ہے، عثمان بزدار

271

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہےکہ یوم پاکستان پر لانگ مارچ کی کال دینا ناقابل فہم ہے، قومی دن پر ذاتی مفادات کی سیاست چمکانے کی کوشش بصیرت سےعاری سیاستدانوں کو زیب نہیں دیتی۔ 

اپنے بیان  میںعثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم استعفوں کی طرح لانگ مارچ سے بھی راہ فرار اختیار کرلے گی، قومی دن پر لانگ مارچ کرنا قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے، پی ڈی ایم کو اپنے منفی رویے پر نظرثانی کرنی چاہیئے، قوم پی ڈی ایم کے انتشار پسند فعل کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔