دین کے نام پر ظلم کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

526

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دین کے نام پر ظلم کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، سری لنکن شہری کے قاتلوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

سری لنکن منیجر کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں رول ماڈل کی بہت ضرورت ہوتی ہے، جانوروں کے معاشرے میں جنگ کا قانون اور انسانوں کے معاشرے میں انسانیت اور انصاف ہوتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وگوں پر توہین کا جھوٹا الزام لگا کر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، پھر اسے کوئی وکیل ملتا ہے نہ ہی جج فیصلہ کرتا ہے۔

تقریب میں سری لنکن ہائی کمشنر نے بھی شرکت کی ، وزیر اعظم نے سری لنکن ہائی کمشنر سے اظہار تعزیب کی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔