ن لیگ اور پیپلز پارٹی  کی مہم سیاسی خودکشی ہے، فواد چوہدری

521

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی  کی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے خلاف مہم سیاسی خودکشی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری  نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے سے حسن اور حسین  بھی اپنے والد کی پارٹی کو ووٹ دے سکیں گے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ سانحے پر  پوری قوم متحد ہے،انتہاءپسند نظریات کی حامل جماعتیں کسی صورت مرکزی دھارے میں نہیں آ سکتیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سندھ میں ہماری نشاندہی کےبعدآٹےکی قیمت مستحکم ہوئی، 31ہزارسےکم آمدن والےطبقےکوآٹےپررعایت دیں گے، راشن پروگرام کےتحت آٹےپر30فیصدسبسڈی جنوری سےشروع ہوگی۔