ولادیمیر پیوٹن کا دورہ بھارت ‘ہندوستان اور روس کے مابین معاہدے 

360

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ، عالمی اور علاقائی اہمیت کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر نریندر مودی پیوٹن کو جادو کی جھپی لگانا نہیں بھولے اور گرمجوشی سے بغلگیر ہو گئے۔ ہندوستان اور روس نے اپنے پہلے ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ اور 21 ویں سالانہ چوٹی کانفرنس میں اپنی اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کے ساتھ 28 معاہدوں پر دستخط کئے۔

21 ویں چوٹی کانفرنس کے بعد، دونوں ممالک نے “ہندوستان- روس: امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے شراکت” کے عنوان سے 99 نکاتی مشترکہ بیان جاری کیا۔روس کے صدر ولادیمیر پویتن اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ شام دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ، عالمی اور علاقائی اہمیت کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ  ہم ہندوستان کو ایک دوست ملک، وقت کی کسوٹی پر کھرے ساتھی اور ایک گہرے دوست کی شکل میں دیکھتے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات وسیع ہورہے ہیں اورمیں اس کے مستقبل کی جانب دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان باہمی سرمایہ کاری تقریباً 38 ارب ڈالر ہے۔روسی صدر نے اپنے دہشت گردی کا مسئلہ بھی اٹھایا۔

انہوں نے کہا، “یہ فطری ہے کہ ہم دہشت گردی سے متعلق ہر چیز کے بارے میں فکر مند ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ، منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم کے خلاف جنگ بھی ہے۔ اس حوالے سے ہم افغانستان کے واقعات کے تعلق سے فکرمند ہیں۔