کندھکوٹ: صفائی نہ ہونے سے بیماریاں جنم لینے لگیں

124

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) شہر میں صفائی کا کام بہتر نہ ہوسکا اور ٹھیلے والوں نے اہم راستوں پر اپنے پنجے گاڑ لیے جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی لاحق ہو گئی۔ شہریوں کا وزیر اعلیٰ، بلدیاتی سیکرٹری، نیب سکھرسے میونسپل کمیٹی کے نااہل ٹی ایم او مقصود احمد جتوئی کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہکیا۔ تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں صفائی کا کام بہتر نہ ہونے سے شہریوں میں مختلف بیماریاں جنم لینے لگیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی کرنے والے کچھ ملازمین گھر بیٹھ کر تنخواہیں لیتے ہیں۔ میونسپل کمیٹی کے نااہل ٹی ایم او نے کندھکوٹ کو گندگی میں تبدیل کر دیا ،صفائی کا کام نہ ہونے پر گند، کچرے اور سیوریج کا گندا پانی گلیوں اور روڈوں پر جمع ہونے سے ہمارے بچے بوڑھے بزرگوں میں بیماریاں جنم لینے لگی ہیں۔ دوسری جانب شہر کے راستوں پر غیر قانونی ٹی ایم او اور انکروچمنٹ عملے کی ملی بھگت سے ٹھیلے والوں سے ہر ماہ 3000 لے کر انہیں روڈوں پر کھڑا کیا ہوا ہے، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے۔ بچوں کو اسکول جانے میں دشواریاں ہو رہی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نااہل ٹی ایم او مقصود احمد جتوئی کو کروڑوں روپے کا بجٹ ملتا ہے لیکن پتہ نہیں کہاں جاتا ہے؟ جو شہر کی صفائی اور انکروچمنٹ کے کام کو بہتر نہیں بنا سکا۔