میرپور خاص، کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3 افراد زخمی

227

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ٹنڈو آدم روڈ پر ممتازآباد کے مقام پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کانجی اور تارا چند جبکہ کار سوار شہزاد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے ڈاکٹروں کے مطابق تینوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب ایم اے جناح روڈ ایل بی او ڈی آفس کے سامنے موٹر سائیکل پر سوار 3 نامعلوم مسلح افراد نے کامران نامی شخص سے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے، جبکہ مزاحمت پر پستول کے بٹ مار کر کامران کو زخمی بھی کر دیا ہے۔ شہری کار شورومز سے پیسے لے کر آرہا تھا ،واضح رہے کہ میرپورخاص میں ان دنوں چوری ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔