جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طور پر حصہ لے گی

84

سکھر(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امرائے مقامات کا ایک اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت امیرضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری نے کی۔ اجلاس میں قیم ضلع عبدالحلیم تنیو، نائب امیر رضا اللہ گھمرو، امیر سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ، حافظ امان اللہ تنیو، میر ہزار خان لاشاری اور جے آئی یوتھ کے صدر عبدالحمید تنیو سمیت دیگر ذمے داران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع میں جماعت اسلامی کے تنظیمی کام اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور حکمت عملی طے کی گئی۔ علاوہ ازیںاجلاس میں 12 دسمبر اتوار کو ہونے والی ایک روزہ تربیت گاہ کیلیے تیاریوں اور کارکنان کی شرکت کا بھی جائزہ لیا گیا۔امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری نے خطاب کرتے کہا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طور پر حصہ لے گی، کارکنان و ذمے داران عوامی رابطے کو مزید مؤثر بنائیں۔انہوںنے کہا کہ 12دسمبر کو منعقد ہونے والی تربیت گاہ اہمیت کی حامل ہے ، نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر صوبہ محمد حسین محنتی سمیت دیگر ذمے داران تربیت گاہ میںخطاب کریںگے۔