ناگا لینڈ میں بھارتی فوج کی درندگی

203

بھارتی فوج نے اپنے ہی ملک کے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے15شہریوں کو ہلاک کر دیا احتجاج کرنے والوں پر بھی فائرنگ کر دی ۔ اس واقعے کے نتیجے میں عوام فوج کے خلاف مشتعل ہو گئے اور ان کی گاڑیاں بھی جلا ڈالیں ۔ ناگا لینڈ بھی ان ریاستوں میں سے ہے جہاں ملک کی 67علیحدگی پسند تحریکوں کی طرح ایک تحریک چل رہی ہے ۔چونکہ علیحدگی پسند تحریکوں سے بھارتی فوج نمٹ رہی ہے اور اب اس کا پیمانہ چھلک چکا ہے وہ نفسیاتی امراض میں مبتلا ہو گئی ہے کہ جن لوگوں کو اپنا شہری اور اپنا باشندہ کہتے ہیں وہ مسلسل ان پر فائرنگ کرتے ہیں ، انہیں قتل کرتے ہیں ٹارچر سیل میں بند کرتے ہیں اور یہ سلسلہ برسہا برس سے چل رہا ہے بھارتی جبر کے نتیجے میں عوام خود بھی عذاب میں مبتلا ہیں اور ناگا لینڈ کے ناگا باغی اورنکسل بازی تحریک نے بھارتی نظام کو مفلوج کر رکھا ہے اور اس تحریک نے بھی بھارت کے سیکولر ملک ہونے کے دعوے کو غلط ثابت کیا ہے لیکن دنیا کو کشمیر نظر آتا ہے نہ ناگا لینڈ اور نہ وہ ریاستیں جہاں بھارت جبر کے ذریعے نظام چلانے کے لیے کوشاں ہے ۔ ظلم و جبر کے تسلسل نے بھارتی فوج کو بھی حواس باختہ کر دیا ہے ۔اب اس سانحہ کی تحقیقات ہو گی اور بس ۔ کوئی نتیجہ سامنے نہیں آئے گا ۔ کیونکہ بھارت ایک جبری ریاست ہے ۔