مقبوضہ کشمیر: وکلا کی درسی کتب میں گستاخانہ مواد کی مذمت

470

سری نگر (اے پی پی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ساتویں جماعت کے نصاب میں شامل تاریخ اور شہریت کے نام سے متنازع کتاب کی اشاعت کی مذمت کی ہے۔ط کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں ایڈووکیٹ نذیر احمد رونگا کی صدارت میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ایک اجلاس میں کہا گیا ہے کہJC پبلی کیشنز لمیٹڈ نئی دلی کی طرف سے شائع کی گئی‘ اس متنازع کتاب میں گستاخانہ مواد، حضورؐ اور حضرت جبرائیلؑ کی تصاویر اور خاکے شامل کیے گئے ہیں۔ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ گستاخانہ مواد سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ۔اجلاس کے شرکا نے کتاب کے مصنف، پرنٹر اور شائع کرنے والوں کے ساتھ تعلیمی گورننگ باڈیز اور حکام کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔شرکا نے فوری طور پر متنازع کتاب پر پابندی عاید کرنے اور اس کی تمام کاپیاں بھارت بھر کی مارکیٹوں سے واپس منگوانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔