الیون اے لائنزذاکر بابو کھتری ٹی ٹوئنٹی لیگ کا چیمپئن بن گیا

219

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الیون اے لاینز نے دوسرے ذاکر بابو کھتری میموریل ٹی20 لیگ کرکٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گرائو نڈ یوپی نیو کراچی پرکھیلے گئے دل چسپ سنسنی خیز اور اعصاب شکن فائنل میں جناح اسپورٹس کو صرف ایک وکٹ سے شکست ہو گئی۔ مسلم کھتری برادری کے زیر انتظام منعقدہ نیشنل چیمپئن شپ کے فائنل میں سابق ٹیںٹ کرکٹر و ہاب یلی کوآلیفائیڈ کوچ پی سی بی اعظم خان۔ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر وجنرل سیکریٹری پاکستان فیزیکل ڈس ایبیلٹی امیرالدین انصاری، سابق فرسٹ کرکٹر و پی سی بی کوچ عاصم رضوی، کھتری برادری معزز شخصیات عمران چوڑی، حنیف ساگر، عدالکریم جوجی، ارشد منیم بھائی نے انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ٹونامنٹ کے چیف آگنائزر محمد صادق کھتری، آرگناآئزر فیصل کھتری، شاہد تا، اکبر ڈون، عزیر واڈا، اوسامہ، محمد علی اور دونوں ٹیموں کے سپوٹر کی بڑی تعداد بھی موجود تھے۔الیون اے لائنز نے فائنل میں ٹاس جیت کر جناح اسپورٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی جناح اسپورٹس پہلے کھیلتے ہوئے 17.4 اورز میں 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، اس کی جانب سے شاہد ساغر نے 21 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30رنز اسکور کئے جبکہ سیف حیدر نے 19اور واڈا نے14رنز بنائے۔ الیون اے لائنزکی جانب سے محمد احسن نے20 اور محمد الیاس نے 18 رنز دے3,3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیاجبکہ رضوان واڈا نے 14 رنز کے بدلے2 وکٹیں لیں۔